بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان نے خبررساں ايجنسی ٹرنیڈ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے oic كے سربراہ سے اپنی ملاقات كے دوران اس كانفرنس كے انعقاد كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
پاكستان، اسلامی جمہوریہ ايران، تاجيكستان، ازبكستان، تركمانیہ، چين، سعودی عرب اور امارات كے نمائندے اس علاقائی كانفرنس میں شركت كر كے افغانستان كے موجودہ بحران كے حل كے طريقوں پر غور كریں گے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق افغانستان كے صدر حامد كرزئی، oic كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو اور تركی كے صدر عبداللہ گل اس كانفرنس كے سربراہ كی حيثيت سے شركت كریں گے۔
527394