عراقی شہر "ديوانیہ" میں امام حسين علیہ السلام نامی چھٹے فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

عراقی شہر "ديوانیہ" میں امام حسين علیہ السلام نامی چھٹے فيسٹيول كا انعقاد

12:38 - January 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1876560
بين الاقوامی گروپ: عراق كے شہر ديوانیہ میں ۲۱ جنوری كو امام حسين علیہ السلام نامی چھٹے فيسٹيول كا آغاز ہوا تھا جو ۲۲ جنوری كی عصر كو اختتام پذير ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "ايكنا" اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے شہر ديوانیہ كے وزير اعلی كے ذرائع ابلاغ كے مشير "جاسم شاہين" نے اس ذرائع ابلاغ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ديوانیہ كے ثقافتی واسلامی سنٹر كی كوششوں سے یہ حسينی فيسٹيول "الحریۃ" ہال میں منعقد ہوا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عراقی صوبے ديوانیہ كے بعض شعراء نے اس فيسٹيول میں شركت كر كے امام حسين علیہ السلام كے فضائل كو اپنے اشعار كی صورت میں پيش كيا ہے۔
جاسم شاہين نے مزيد كہا كہ اس فيسٹيول كے انعقاد كے ساتھ ساتھ دو نمائشیں بھی لگائی گئی تھیں جن میں ثقافتی اور آرٹ فن پاروں كو ركھا گيا تھا۔
527560
نظرات بینندگان
captcha