سری ليون كی مطبوعات میں حكومت كے بارے میں اسلام كے نظريات كا جائزہ

IQNA

سری ليون كی مطبوعات میں حكومت كے بارے میں اسلام كے نظريات كا جائزہ

13:25 - January 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1877156
فن وثقافت گروپ: سری ليون كی مطبوعات میں "اسلام اور جمہوريت" كے عنوان سے ايك مقالہ شائع ہوا ہے جس میں حكومت كے بارے میں اسلام كے نظريات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آسٹريليا میں عالمی اديان كے پانچویں اجلاس میں اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ كی جانب سے پيش كیے جانے والے مقالے كو سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر نے اس ملك كی مطبوعات میں شائع كيا ہے۔
ايرانی كلچرل سنٹر نے الہی اديان كےدشمنوں كی جانب سے پيش ہونے والے شبہات كے جواب، سری ليون كی مسلمان اور عيسائی علمی، دينی اور ثقافتی شخصيات كے لئے اسلام اور جمہوريت كے درميان رابطے كی وضاحت اورحقيقی اسلام كے سياسی، ثقافتی اور سماجی موقف كے بارے میں عام لوگوں كی افكار كو روشن كرنے كےلئے یہ مقالہ روزنامہ اسٹينڈرڈ ٹائمز، اسپيكٹیٹور اور سلون ٹائمز میں شائع كيا ہے۔
اس مقالہ كے بعض حصوں میں آيا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران اسلامی حكومت اور دينی جمہوريت كا ايك واضح نمونہ ہے۔
اس كے علاوہ اس مقالے میں اسلامی حكومت كے مبانی، مقاصد اور اسلامی حكومت كے ڈھانچے اور اس كے عہديداروں اور حكمرانوں كی خصوصيات كو بيان كيا گيا ہے۔
527301

نظرات بینندگان
captcha