بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يوگنڈا كے دارالحكومت "كمپالا" میں اس ملك كے صدر "يووری كاگاتا موسيونی" كی تقرير سے اس نشست كا آغاز ہو گا اور اس نشست میں OIC كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو"، عرب ليگ كے سيكرٹری "عمروموسی" اور OIC كے ركن ۵۷ ممالك كی پارليمنٹ كے اسپيكر شركت كریں گے۔
اس نشست كے شروع ہونے سے پہلے سياسی و اقتصادی امور كے كميشن، حقوقی امور كے كميشن، انسانی اور ماحوليات كے كميشن، عورت اور سماجی اور ثقافتی كے كميشن وغيرہ پر دائمی كميشنز كی نشستیں منعقد ہوں گی۔
527580