جرمنی میں عالمی اديان كی اكیڈمی كا افتتاح

IQNA

جرمنی میں عالمی اديان كی اكیڈمی كا افتتاح

13:24 - January 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1877169
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كی "ہمبرگ" يونيورسٹی كی كوششوں سے اس ملك كے شہر ہمبرگ مں موسم گرما ۲۰۱۰ء كو عالمی اديان كی اكیڈمی كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے dunyabulteni كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "جرمنی كے اديان كی گفتگو كے سنٹر كے انچارج "ولفرام ويس" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہمبرگ يونيورسٹی نے ۱۹۹۹ء سے اس سنٹر كے افتتاح كا پروگرام بنايا ہوا ہے اور گزشتہ سالوں كے دوران اس كے ابتدائی مراحل انجام ديئے جانے كے بعد اس سال موسم گرما میں اس كا آخری مرحلہ بھی تكميل ہو جائے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ہم اس دينی سنٹر كی سرگرميوں كے قوانين كی تدوين میں مشغول ہیں اور اس سنٹر میں اسلام، عيسائيت، یہوديت، بدھ مت اور ہندو اديان كے بارے میں دروس ديئے جائیں گے۔
527831

نظرات بینندگان
captcha