بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تنزانیہ كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام ۲۴ جنوری كو علاقہ كيباھا كے وليعصر(عج) تعليمی سنٹر میں منعقد ہوا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق چہلم امام حسين علیہ السلام كے پروگرام میں شركت كرنے والے افراد نے امام حسين علیہ السلام اور ان كے باوفا اصحاب كے لئے عزاداری كی ہے۔
اس كے علاوہ جزيرہ زنگبار كے شيعہ بھی ہر سال محرم اور صفر كے ايام میں مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں شركت كر كے عزاداری مظلوم كربلا میں شركت كرتے ہیں اور اپنے گھروں اور گلی كوچوں میں سياہ پرچم نصب كرتے ہیں اور پھر لوگوں كے لئے نذرو نياز اورسبيلوں وغيرہ كا اہتمام كرتے ہیں۔
528339