فلپائن كے مسلمان علماء كے تيسرے اجلاس كا انعقاد

IQNA

فلپائن كے مسلمان علماء كے تيسرے اجلاس كا انعقاد

12:29 - January 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1877669
بين الاقوامی گروپ: فلپائن كے ايك بڑے شہر "داوائوسیٹی" میں ۲۵ اور ۲۹ جنوری تك اس ملك كے تمام مسلمان علما كا تيسرا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "mb.com.ph" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ اجلاس فلپائن كے علماء كی قومی آرگنائزيشن كی دعوت "اسلام اور جمہوريت" كی كونسل كے تعاون سے داوائوسیٹی شہر كے "واٹر فرانٹ اينسلار" ہوٹل میں منعقد ہو رہا ہے۔
فلپائن كی ۲۰۰ مستقل اسلامی آرگنائزيشنز كے تقريباً ۵۰۰ مسلمان علماء اس اجلاس میں شركت كر كے اس وقت كے مسلمانوں كو درپيش چيلنجز كا جائزہ لیں گے۔
فلپائن كی اسلام اور جمہوريت كونسل كے پروگراموں كے انعقاد كی انچارج "امينہ رسول" نے اس بارے میں كہا ہے كہ موجودہ حالات میں معاشرے كو مسلمان علماء كی بھرپور شركت اور اصلاح و تبديلی كے لئے ان كے عمل كی آزادی كی ضرورت ہے تاكہ درپيش چيلنجز كا مقابلہ كيا جا سكے۔
528342

نظرات بینندگان
captcha