اردن كے صوبے "اربد" میں "اسلام میں ماحوليات پر توجہ" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

اردن كے صوبے "اربد" میں "اسلام میں ماحوليات پر توجہ" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

12:27 - January 26, 2010
خبر کا کوڈ: 1878240
فن وثقافت گروپ: اردن كی انجمن اعتدال انديشہ و ثقافت كی كوششوں سے صوبہ اربد میں اس انجمن كے دفتر میں ۲۴ جنوری كو "اسلام میں ماحوليات پر توجہ" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی انجمن اعتدال ثقافت و انديشہ كے سربراہ نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ انجمن، امت اسلام سے مربوط تمام مسائل كا جائزہ ليتی ہے جن میں سے ماحوليات كے بارے میں اسلام معتدل نظریہ ہے۔
يوسف الملكاوی نے مزيد كہا ہے كہ دين اسلام نے ايك سالم اور صاف ستھرا ماحول فراہم كرنے كا شوق دلايا ہے كيونكہ صفائی، ايمان كی ايك علامت ہے۔
ان كے علاوہ اس نشست كے دوسرے مقرر احمد بنی سلامہ نےكہا ہے كہ دين اسلام ماحوليات كے تحفظ كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے اس بارے میں تمام سرگرم آرگنائزيشنز سے سبقت لے گيا ہے۔
529222

نظرات بینندگان
captcha