قطر میں "تاج الوقار" نامی قرآنی منصوبے كے تعليمی كورسز كا انعقاد

IQNA

قطر میں "تاج الوقار" نامی قرآنی منصوبے كے تعليمی كورسز كا انعقاد

13:02 - January 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1878892
بين الاقوامی گروپ: قطر كی خيراتی انجمن حفظ قرآن كريم سے وابستہ "تاج الوقار" نامی قرآنی منصوبے كے عہديدار ۲۰۱۰ء میں قرآن كريم، حديث اور اسلامی احكام كے بارے میں مختلف پروگراموں اور تعليمی كورسز منعقد كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حفظ قرآن كريم میں جوانوں كو تلاوت قرآن اور صوت ولحن سے آگاہ كرنے كے لئے "اخلاقنا اخلاق القرآن"، "اقرأ و ارتق" اور "شبل القرآن" جيسے قرآنی تعليمی كورسز منعقد كیے جا رہے ہیں۔
تاج الوقار نامی قرآنی منصوبہ قرآنی كريم كی صحيح قرائت كی تعليم، تجويد قرآن كے احكام كی تعليم كی غرض سے "فی رحاب التلاوۃ" كے قرآنی كورس اور سيرت نبوی(ص) كے بارے میں معلومات فراہم كرنے كی غرض سے "رحلۃ الی ديارالحبيب" كے كورس منعقد كر رہا ہے۔
529791

نظرات بینندگان
captcha