بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ طے یہ پايا ہے كہ مصر كے شہر "شرم الشيخ" میں ۳۱ مارچ كو "ڈارفر كی تعمير نو" كے عنوان سے منعقد ہونے والی نشست كے بعد یہ دفتر خرطوم میں اپنی سرگرميوں كا آغاز كرے گا اور سوڈان كے تمام علاقوں میں اس دفتر كے شعبے بھی افتتاح ہوں گے۔
OIC اور سوڈان كے درميان ہونے والے سمجھوتے كے تحت حكومت سوڈان كو خرطوم شہر میں انسان دوستی كی سرگرميوں اور اس كے امور كی ہماہنگی كے دفتر كے افتتاح كی اجازت دے گی اور یہ دفتر ڈپلومیٹك قوانين كا حامل ہو گا۔
529727