بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ oic كے ركن ۵۷ ممالك كی پارليمنٹ كے وفود نے اس نشست میں شركت كرتے ہوئے اسلامی پارٹی يونين كے چھٹے اجلاس كی سرگرميوں اور پروگراموں كا جائزہ ليا ہے۔
اس اجلاس میں یہ طے پايا گيا ہے كہ یہ انتظامی كمیٹی oic كی پارٹی يونين كے قانون میں تبديلی كے بارے میں تجاويز پيش كرے۔
ياد رہے كہ اسلامی ممالك كی پارٹی يونين كا چھٹا اجلاس ۳۱ جنوری كو يوگنڈا میں منعقد ہو رہا ہے جس میں يوگنڈا كے صدر "يووری كاگاتا موسيونی" تقرير كریں گے اور اس اجلاس میں oic كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" اور عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل "عمروموسی" اور oic كے ركن ۵۷ ممالك كی اسمبليوں كے اسپيكرز شركت كریں گے۔
529661