كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے كے لئے ۵۶ ممالك كی آمادگی كا اظہار

IQNA

كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے كے لئے ۵۶ ممالك كی آمادگی كا اظہار

13:07 - January 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1878903
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے قرآن اور تحقيقات اسلامی كے مشير "عبداللہ البراك" نے اس ملك كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لئے ۵۶ عربی اور اسلامی ممالك كی آمادگی كے اظہار كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبداللہ البراك نے ۲۵ جنوری كو ايك پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہا ہے كہ كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا پہلا مرحلہ ۱۰ مارچ سے ۲۰ مارچ تك منعقد ہو گا جس كی نگرانی اميركويت "صباح الاحمد الصباح" كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے دو شعبوں حفظ اور تجويد قرآن میں منعقد ہوں گے اور اس وقت ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے كويتی افراد كا انتخاب ہو چكا ہے۔
البراك نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآنی قرائتوں سے امت اسلامی اور عربی كو آگاہ كرنا ہے اور انہیں قرآنی علوم میں تحقيق اور آيات قرآن كے حفظ كا شوق دلانا ہے۔
529585

نظرات بینندگان
captcha