بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبداللہ البراك نے ۲۵ جنوری كو ايك پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہا ہے كہ كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا پہلا مرحلہ ۱۰ مارچ سے ۲۰ مارچ تك منعقد ہو گا جس كی نگرانی اميركويت "صباح الاحمد الصباح" كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے دو شعبوں حفظ اور تجويد قرآن میں منعقد ہوں گے اور اس وقت ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے كويتی افراد كا انتخاب ہو چكا ہے۔
البراك نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآنی قرائتوں سے امت اسلامی اور عربی كو آگاہ كرنا ہے اور انہیں قرآنی علوم میں تحقيق اور آيات قرآن كے حفظ كا شوق دلانا ہے۔
529585