بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے لبنانی روزنامہ "المستقبل" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ میں فلسطين كے نمائندے "رياض منصور" نے قدس شريف اور فلسطين میں صہيونی حكومت كے غير انسانی اور غيرقانونی اقدامات كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ میں اسلامی ممالك كے سفراء سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ سلامتی كونسل كے اس اجلاس میں بھرپور شركت كریں اور فلسطينی شہريوں كے حقوق كے پامال ہونے كو روكنے كے لئے ايك مضبوط موقف اختيار كرنے كے لئے سلامتی كونسل پر دباؤ ڈالیں۔
530587