روسی مفتيوں كی كونسل كے پبليكيشنرز كی قاہرہ كی كتب نمائش میں شركت

IQNA

روسی مفتيوں كی كونسل كے پبليكيشنرز كی قاہرہ كی كتب نمائش میں شركت

12:48 - January 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1879166
بين الاقوامی گروپ: روسی مفتيوں كی كونسل كے پبليكيشنرز 'islamkniga" پہلی مرتبہ قاہرہ كی ۴۲ویں بين الاقوامی كتب نمائش میں شركت كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے RMC News كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روسی مفتيوں كی كونسل سے وابستہ "Islamkniga" پبليكيشنز كے انچارج "روشن حضرت ابيا سوف" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ روسی مفتيوں كی كونسل پبليكيشنر نے ۲۰۰۹ء كے اواسط سے اپنے كام كا آغاز كيا ہے اور اب تك اس نے مختلف دينی اور انسانی علوم كے بارے میں كتابیں شائع كی ہیں جن میں سے "۲۱ویں صدی میں اسلام"، "ايك مسلمان كے عنوان سے روس میں زندگی گزارنا"، "قرآن كريم میں انبياء كی تاريخ"، "زكوۃ ادا كرنے كی رہنمائی" جيسی كتابیں شائع كی گئی ہیں۔
انہوں نےمزيد كہا كہ روسی مفتيوں كی كونسل كی پبليكيشنر پہلی مرتبہ اور مہمان خصوصی كے طور پر اس بين الاقوامی نمائش میں شركت كر رہی ہے تاكہ اپنی ايك سالہ محنت كے نتيجہ كو لوگوں كے سامنے پيش كر سكے۔
530531

نظرات بینندگان
captcha