صہيونی حكومت كی جانب سے غزہ میں ہونےوالے مظالم كی تحقيق كے لئے كمیٹی كی تشكيلہ كی مخالفت

IQNA

صہيونی حكومت كی جانب سے غزہ میں ہونےوالے مظالم كی تحقيق كے لئے كمیٹی كی تشكيلہ كی مخالفت

12:48 - January 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1879167
بين الاقوامی گروپ: صہيونی حكومت نے غزہ میں اس حكومت كے فوجيوں كے جنگی جرائم كے بارے میں اقوام متحدہ كی رپورٹ كو مسترد كرتے ہوئے اس حكومت پر لگائی جانے والی تہمتوں كا جائزہ لينے كے لئے ايك تحقيقی كمیٹی كی تشكيل كی مخالفت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے روزنامہ "Arab News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صہيونی حكومت كے وزير اطلاعات "يولی ادلستاين" نے ۲۶ جنوری كو ریڈيو اسرائيل كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ یہ حكومت عنقريب غزہ كی جنگ كے بارے میں ہونے والی اپنی تحقيقات كو اقوام متحدہ میں پيش كرے گی ليكن گلدستوں كی رپورٹ كے مطابق لگائی جانے والی تہمتوں كا جائزہ نہیں لے گی۔
صہيونی حكومت كی جانب سے ہونے والی تحقيقات میں اس حكومت كی فوج كو ہر قسم كے جنگی جرائم سے مبّرا جانا گيا ہے اور اولسٹاين كےبقول اس رپورٹ كے باوجود غزہ كی جنگ كی تحقيق كے لئے كسی كمیٹی كی تشكيل كی ضرورت نہیں ہے۔
530428

نظرات بینندگان
captcha