بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے روزنامہ "Arab News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صہيونی حكومت كے وزير اطلاعات "يولی ادلستاين" نے ۲۶ جنوری كو ریڈيو اسرائيل كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ یہ حكومت عنقريب غزہ كی جنگ كے بارے میں ہونے والی اپنی تحقيقات كو اقوام متحدہ میں پيش كرے گی ليكن گلدستوں كی رپورٹ كے مطابق لگائی جانے والی تہمتوں كا جائزہ نہیں لے گی۔
صہيونی حكومت كی جانب سے ہونے والی تحقيقات میں اس حكومت كی فوج كو ہر قسم كے جنگی جرائم سے مبّرا جانا گيا ہے اور اولسٹاين كےبقول اس رپورٹ كے باوجود غزہ كی جنگ كی تحقيق كے لئے كسی كمیٹی كی تشكيل كی ضرورت نہیں ہے۔
530428