شارجہ كے "الحساوی" نامی قومی قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی قدردانی

IQNA

شارجہ كے "الحساوی" نامی قومی قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی قدردانی

12:47 - January 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1879170
بين الاقوامی گروپ:شارجہ شہر كے حكومتی انسٹیٹيوٹ قرآن وسنت نبوی(ص) كی كوششوں سے ۲۸ جنوری كو شارجہ میں "مبارك الحساوی" نامی قومی قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی قدردانی كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تقسيم انعامات كی اس تقريب میں شارجہ كے ادارہ امور اسلامی كے سربراہ "صقر بن محمد القاسمی" شارجہ كے حكومتی انسٹیٹيوٹ قرآن كريم وسنت نبوی(ص) كے انچارج "حمد مطر تريم" مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے انچارج "وليد المرزوقی" اور ان مقابلوں كی مالی امدادی كمیٹی كے سربراہ "عبدالعزيز مبارك الحساوی" شركت كر رہے ہیں۔
ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے ان مقابلوں كے نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كے لئے ۱۰ لاكھ اماراتی درہم مختص كیے ہیں۔
530352
نظرات بینندگان
captcha