بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ ابراہيم محمد بوملحہ نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ مرد حضرات كے مقابلے علاقہ القصيص "الاصلاح والتوجیہ الاجتماعی" ہال میں اور خواتين كے مقابلے دبئی كے علاقے "الحمریہ" كی جمعيت "النھضۃ النسائیۃ" میں منعقد ہوں گے۔
شعبہ مقابلوں كے سربراہ "احمد صقر السويدی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ امارات كے مختلف شہروں میں منعقد ہو رہا ہے جن میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد دبئی كے كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كے لئے منتخب ہوں گے۔
530334