بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے قرآنی محقق "حامد احمد الطاہر" نے اس كتاب كو تحرير كيا ہے۔
قرآن كريم میں "قابيل وہابيل" كی داستان سے اس كتاب كا آغاز اور "اصحاب اخدود" كی داستان پر اس كا اختتام ہوا ہے۔
اس كے علاوہ اس كتاب میں "ھاروت و ماروت"، "ذوالقرنين"، "يأجوج و مأجوج"، "حضرت موسی و حضرت خضر"، "حضرت موسی و قارون"، "سرزمين مقدس میں بنی اسرائيل"، "طالوت ، داؤد اور جالوت"، "سليمان، بلقيس، ھدھد اور اصحاب القریہ"، "اصحاب كہف، انسان اور شيطان"، "اصحاب الجنۃ'' اور "اصحاب اخدود'' كی داستانوں كو تحرير كيا گيا ہے۔
531579