امريكہ كی مختلف رياستوں میں قرآن كريم كی تقسيم

IQNA

امريكہ كی مختلف رياستوں میں قرآن كريم كی تقسيم

14:10 - January 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1879890
بين الاقوامی گروپ: امريكہ كی اسلامی روابط كونسل(CAIR) نے اس ملك كی مختلف رياستوں كے سربراہوں اور گورنروں اور میڈيا والوں كے درميان قرآن كريم كی مفت تقسيم كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ansar كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس منصوبے كا مقصد مختلف لوگوں بالخصوص سركاری حكام كو تلاوت قرآن كريم اور اس كے مفہوم سے آگاہی كا شوق دلانا ہے۔
اس منصوبے كے تحت تقريباً امريكہ كی مختلف رياستوں كے عہديداروں اور میڈيا والوں كے درميان ايك لاكھ قرآن كريم كو مفت تقسيم كرنا ہے اسی طرح امريكہ كی اسلامی روابط كونسل نے اس ملك كے ديگر اسلامی اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ قرآن كريم كی اشاعت كے مختلف حصوں میں سرمایہ كاری كر كے اس عظيم منصوبے میں حصہ دار بنیں۔
531565

نظرات بینندگان
captcha