بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی چيمبرآف كامرس كے سربراہ "صالح كامل' نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ تركی كے وزير اعظم "رجب طيب اردوغان" ملائيشيا كے سابق وزير اعظم "مہاتير محمد" اور دنيا بالخصوص اسلامی ممالك كے نامور ماہر اقتصاد اس اقتصادی اجلاس میں شركت كریں گے۔
انہوں نے اسلامی توسعہ بينك كے سربراہ "احمد محمد علی" اور سعوی عرب میں بوسنيا كے قونصل خانے كے قونصلیٹ "عادل بشناق" كے ساتھ ايك مشتركہ پريس كانفرنس میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ دنيا كے مختلف ممالك كے تمام سرمایہ كار اس اقتصادی اجلاس میں شركت كر سكتے ہیں اور اجلاس بوسنيا كی حكومت كی امداد اور اس ملك میں جنگی اثرات كے خاتمے كے لئے ايك عظيم اقتصادی اجتماع ہو سكتا ہے۔
531188