بين الاقوامی گروپ: انڈونيشيا كے دارالحكومت "جكارتہ" میں اس ملك كے اديان الہی كے قائدين نے "اديان كی كونسل" كے عنوان سے ۲۸ جنوری كو ايك نشست منعقد كی ہے جس میں مختلف اديان كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے info-islam كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست كے شركاء نے انڈونيشيا دينی معاشرے كی مشكلات اور مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان امن كی فضا ايجاد كرنے كے طريقوں كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
اسی طرح اس نشست میں موجود دينی قائدين نے مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان مذہبی اور فرقہ وارانہ جنگوں كے خاتمے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے اميد ظاہر كی ہے كہ اس قسم كے سيمينار كے انعقاد كے ذريعے انڈونيشيا میں امن و دوستی كی فضا قائم كی جا سكتی ہے۔
531138