كويت میں حفظ قرآن سنٹرز كے تحفظ كے منصوبے كا نفاذ

IQNA

كويت میں حفظ قرآن سنٹرز كے تحفظ كے منصوبے كا نفاذ

13:16 - January 31, 2010
خبر کا کوڈ: 1880416
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف كے اسلامی تحقيقاتی اور امور قرآن كريم كےمشير "عبداللہ مہدی البراك" نےفروری كے آخری عشرے اور مارچ كے پہلے بيس دنوں میں اس ملك كے حفظ قرآن كريم سنٹر كے تحفظ كے منصوبے كے اجراء كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبداللہ مہدی البراك نے ايك پريس كانفرنس میں اس بارے میں كہا ہے كہ اس وقت كويت كی وزارت اوقاف كے شعبہ اسلامی تحقيقات اور امور قرآن كريم سے وابستہ اس ملك كے مختلف صوبوں میں حفظ قرآن كريم كے تقريباً ۱۲۰ سنٹرز سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس منصوبے كی بنا پر كويت كا شعبہ اسلامی تحقيقات وامور قرآن كريم سےسمجھوتہ كرنے والی كمیٹی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ وہ ان قرآنی مراكز كی تمام ضروريات كو پورا كرنے كے لئے اقدامات كرے۔
531481
نظرات بینندگان
captcha