قاہرہ میں كتاب "مغرب اور مسلمانوں كے لئے جديد اسلامی نظریہ" كا جائزہ

IQNA

قاہرہ میں كتاب "مغرب اور مسلمانوں كے لئے جديد اسلامی نظریہ" كا جائزہ

13:28 - January 31, 2010
خبر کا کوڈ: 1880448
بين الاقوامی گروپ: قاہرہ میں ۳ فروری كو "فيصل عبدالرؤوف" كی تاليف كتاب" مغرب اور مسلمانوں كے لئے جديد اسلامی نظریہ" كی ابحاث كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قاہرہ میں امريكی سفارتخانے كی كوششوں سے منعقد ہونے والی نشست میں اس كتاب كے مولف اور "قرطبہ" خلاقيت ٹرسٹيز آف بورڈ كے سربراہ اور بانی فيصل عبدالرؤوف شركت كر رہے ہیں۔
نيويارك كی مسجد "الفرح" كے امام جماعت عبدالرؤوف نے اس نشست میں متقابل احترام كی بنا پر مغرب اور عالم اسلام كے درميان تعلقات كے فروغ كے لئے انجمن قرطبہ كی كوششوں كے موضوع پر تقرير كریں گے اور وہ امريكہ میں مقيم مختلف دينی معاشروں كے درميان تعلقات كے فروغ كے بارے میں اپنی كوششوں كی رپورٹ پيش كریں گے۔
531905
نظرات بینندگان
captcha