بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "dunyabulteni" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كی علوم كونسل كے اراكين نے اس نشست میں جرمنی كی يونيورسٹيوں میں اسلامی سنٹرز كے اساتذہ اور ائمہ جماعات كی تعليم كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے اس ملك كی بعض يونيورسٹيوں میں اسلامی علوم كے انسٹیٹيوٹز كی تاسيس كی منظوری دی ہے۔
جرمنی كی علوم كونسل كے منظور شدہ قانوں كی بنا پر اسلامی علوم كے انسٹیٹيوٹز كی سرگرميوں كی نگرانی كے لئے جرمنی كے مختلف شہروں كی اسلامی آرگنائزيشنز، انسٹیٹيوٹز اور انجمنوں كے نمائندوں پر مشتمل "اسلامی تعليماتی كونسل" كو تشكيل دينا چاہیے۔
اسی طرح یہ كونسل جرمنی كی يونيورسٹيوں كے علوم اسلامی انسٹیٹيوٹز میں تعليم حاصل كرنے كے لئے طلباء كا انتخاب كرے گی۔
532184