ضريح امام حسين علیہ السلام پر پہلی نصب شدہ جالی كی تقريب رونمائی

IQNA

ضريح امام حسين علیہ السلام پر پہلی نصب شدہ جالی كی تقريب رونمائی

13:31 - February 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1881055
فن وثقافت گروپ: ۳۱ جنوری كو ضريح امام حسين علیہ السلام پر پہلی نصب شدہ جالی كی تقريب رونمائی منعقد ہوئی ہے جس میں آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں قم كے وزير اعلی حجۃ الاسلام "موسی پور" گورنر "علی نيكان" آستانہ مقدسہ حضرت معصومہ(س) كے متولی آيت اللہ مسعودی، گارڈين كونسل كے ركن آيت اللہ مومن اور صوبہ قم كے بعض عہديدارون نے شركت كی ہے اور ضريح كی تعمير كے ٹرسٹيز آف بورڈ كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين علی نظری منفرد نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ خداوند متعال كے لطف و كرم سے امام حسين علیہ السلام اور عسكريين كے روضوں كی ضريح كی تعمير كے كام كی توفيق قم كے لوگوں كو نصيب ہوئی ہے اور جيسا كہ قائد انقلاب اسلامی نے فرمايا كہ یہ ايك ايسا پھول ہے جسے صوبہ قم كے لوگوں نے چن ليا ہے۔
انہوںنے مزيد كہا كہ اس ضريح كی تعمير كے لئے دو سال مطالعاتی كام ہوا ہے اور گزشتہ سال ۴ جون سے عملی طور پر اس كا كام شروع ہو تھا۔
اس منصوبے كے انچارج محمود پارچہ باف نے كہا ہے كہ آيت اللہ العظمی سيستانی كی حمايت سے یہ توفيق قم كے لوگوں كو نصيب ہوئی ہے۔
532503

نظرات بینندگان
captcha