بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الجزيرہ نیٹ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حكومت يمن نے جنگ بندی اور حملوں كو روكنے كے لئے چھ شرطوں كا اعلان كيا ہے جن میں حوثی شيعون كی عقب نشينی، اغواء ہونےوالے غير ملكی باشندوں كے حالات سے آگاہی، چيك پوسٹوں كو ختم كرنے، فوجی اور شہری وسائل كے واپس لوٹانے، حكومت كےاندرونی معاملات میں مداخلت سےپرہيز اور سعودی سرزمين پر تجاوز نہ كرنے كی پابندی شامل ہیں۔
الحوثی شيعوں كے قا۴د "عبدالمالك الحوثی" نے اسی سلسلے میں اپنے ريكارڈ پيغام میں پہلی پانچ شرطوں كی حمايت كا اعلان كرتے ہوئے كہا ہے كہ يمنی شيعہ جنگ وخون ريزی كو روكنے، ملك كو خطرناك حالات سے بچانے اور انسانی قتل عام كو روكنے كے لئے چوتھی مرتبہ اعلان كرتے ہیں كہ يمنی فوج كے حملوں كےبند ہونے كی صورت میں وہ حكومت يمن كی پہلی پانچ شرطوں كو قبول كرنے كے لئے تيار ہیں۔
532981