بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے jaffari.org سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ٹورنٹو كا شيعہ اثنا عشری سنٹر ۵ فروری بروز جمعہ كو انگريزی اور اردو زبانوں میں عزاداری كا پروگرام منعقد كر رہا ہے۔
نيويارك كی انجمن شيعہ اثنا عشری بھی ۵ فروری كو عزاداری امام حسين علیہ السلام كا پروگرام منعقد كر رہا ہے جس میں دعائے كميل، زيارت وارث، نوحہ خوانی اور قيام امام حسين علیہ السلام كے موضوع پر تقرير جيسے پروگرام شامل ہیں۔
اسی طرح لاس اينجلس كے اسلامی سنٹر اور ٹيكساس كے شہر ہوسٹن كے اسلامی تعليمی سنٹر میں بھی عزاداری كے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں اور برطانیہ كے اسلامی سنٹر میں ماہ صفر كے آخری عشرے میں عزاداری كے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔
534333