دہلی میں "ہندوستان اور يورپ میں مسلمان اقليتیں" كے عنوان سے عالمی سيمينار كا انعقاد

IQNA

دہلی میں "ہندوستان اور يورپ میں مسلمان اقليتیں" كے عنوان سے عالمی سيمينار كا انعقاد

12:52 - February 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1882568
بين الاقوامی گروپ: ہندوستان كے دارالحكومت نئی دہلی كی اسلامی قومی يونيورسٹی میں ۱۰ سے ۱۲ فروری كو "ہندوستان اور يورپ میں مسلمان اقليتیں" كے عنوان سے ايك عالمی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "digitalislam" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دہلی كی اسلامی قومی يونيورسٹی كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد يورپی ممالك میں مسلمان اقليتوں كو درپيش چيلنجز اور ان چيلنجز كا مقابلہ كرنے كے طريقوں كی تلاش ہے۔
اس سيمينار میں مختلف اديان بالخصوص مسلمان اقليتوں كے بارے میں ہندوستان اور يورپی ممالك كے برتاؤ كا جائزہ، ہندوستان اور يورپی ممالك میں دينی اقليتوں كی ضرورتوں كا جائزہ، ہندوستان اور يورپ میں مسلمانوں كے خلاف مختلف اقسام كا امتيازی سلوك جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
534526

نظرات بینندگان
captcha