لبنان كے شہر "بعلبك" میں "مودت" نامی قرآنی فيسٹيول كے منتخب افراد كی قدردانی

IQNA

لبنان كے شہر "بعلبك" میں "مودت" نامی قرآنی فيسٹيول كے منتخب افراد كی قدردانی

12:49 - February 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1883171
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كی جمعيت قرآن كريم كی كوششوں سے "بعلبك" كے سيدہ خولہ بنت امام حسين(ع)" كے مقام پر منعقدہ پروگرام كے دوران "مودت" نامی قرآنی فيسٹيول كے منتخب افراد كی قدردانی كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی كے شرعی وكيل "محمد ميزيك" كی نگرانی میں گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے قدردانی كے اس پروگرام میں ۵۰۰ افراد نے شركت كی ہے۔
علاقہ بعلبك میں جمعيت قرآن كريم كے انچارج "حاتم برو" نے اس پروگرام میں تقرير كی ہے اور اس كے علاوہ تربيتی اور ثقافتی انسٹیٹيوٹز كے نمائندوں نے بھی شركت كی ہے۔
اس پروگرام كے اختتام پر اس قرآنی فيسٹيول میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو نفيس انعامات سےنوازا گيا ہے۔
535197

نظرات بینندگان
captcha