آئرلينڈ، اسلامی نظام اقتصاد سے استفادہ كرنے كی كوشش كر رہا ہے

IQNA

آئرلينڈ، اسلامی نظام اقتصاد سے استفادہ كرنے كی كوشش كر رہا ہے

14:05 - February 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1883834
بين الاقوامی گروپ: آئرلينڈ كی حكومت نے اسلامی نظام اقتصاد سے استفادہ كرنے كے سلسلےمیں اسلامی شريعت كے مطابق مالی معاملات انجام دينے كی آزادی پر مبنی ايك بل اس ملك كی پارليمنٹ میں پيش كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islam Online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آئرلينڈ كے روزنامہ آيرش ٹائمز" نے ۵ فروری كو اپنے ايك مقالے میں اس خبر كی وضاحت كرتےہوئے كہا ہے كہ آئرلينڈ كے بين الاقوامی مالی خدماتی سنٹر كے انچارج "برنڈان كلی" نے اس بل كےپيش كرنے كو ايك اہم قدم قرار ديا ہے۔
"كلی" نے مزيد كہا ہے كہ اسلامی نظام اقتصاد كے مطابق اپنے اقتصادی نظام كو تبديل كرنے سے آئرلينڈ كی آرگنائزيشنز اور كمپنيوں كے لئے بہت زيادہ مفيد ہے۔
آئرلينڈ كے وزير اقتصادی امور "برايان لنیھان" نے ۴ فروری كو اسلامی نظام اقتصاد كے مطابق اس ملك كے نظام كو تبديل كرنے پر مشتمل ايك بل اس ملك كی پارليمنٹ میں پيش كيا ہے۔
ياد رہے كہ اس وقت اسلامی بينك كاری كا نظام دنيا كے ۵۰ ممالك میں قابل استفادہ ہے اور ان حالیہ سالوں میں عالمی مالی صنعت میں ترقی كی منازل طے كر رہا ہے۔
535641

نظرات بینندگان
captcha