تيونس میں اسلامی انقلاب سے پہلے اور بعد میں ايران كے سينما گھروں كے نماياں كارناموں كا تعارف

IQNA

تيونس میں اسلامی انقلاب سے پہلے اور بعد میں ايران كے سينما گھروں كے نماياں كارناموں كا تعارف

13:15 - February 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1884356
فن وثقافت گروپ: تيونس كے ثقافتی سنٹر "ابن خلدون" میں ايك نشست كے دوران اسلامی انقلاب كی كاميابی سے پہلے اور بعد میں ايرانی سينما گھروں كے نماياں كارناموں كا تعارف كروايا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تيونس میں ايرانی كلچرل سنٹر اور اس ملك كی وزارت ثقافت كے تعاون سے ۵ فروری كو "ايرانی سينما كا تنقيدی جائزہ" كے عنوان سے ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
جس میں ايرانی سينما كے معروف ہداتيكار، رائٹر اور شاعر" وحيد نيكخواہ آزاد" فوٹو گرافر "مجيد صباغ بہروز" ايرانی ریڈيو ٹی وی آرگنائزيشن كے ماہر "مسلم دہقانی" نے ايرانی سينما كا تعارف كرواتے ہوئے اسلامی انقلاب سے پہلے اور بعد كے كارناموں كا مقايسہ كيا ہے۔
اس كے علاوہ اس نشست كے شركاء نے تيونس میں ايرانی سينما كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اعلی ترجمے اور كيفيت كے ساتھ ايرانی فلموں كو ريليز كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
536188

نظرات بینندگان
captcha