دوحہ كے اسلامی آرٹز ميوزيم میں اسلامی آرٹ كے شاہكار كی نمائش

IQNA

دوحہ كے اسلامی آرٹز ميوزيم میں اسلامی آرٹ كے شاہكار كی نمائش

13:47 - February 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1885494
بين الاقوامی گروپ: پيرس كا ميوزيم ۲۰۱۰ء كے دوسرے چھ مہينوں میں دوحہ كے اسلامی آرٹز ميوزيم میں اپنے اسلامی معماری آرٹ شاہكاروں كی نمائش لگائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "peninsula" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے سفارتخانے نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ پيرس كے ميوزيم كے سربراہ "ہلن ڈيوڈ ويل" نے دوحہ كے اسلامی آرٹز ميوزيم میں اپنے اسلامی آرٹ كے آثار كی نمائش لگانے كا فيصلہ كيا ہے۔
اسی طرح فرانس كے سفارتخانے نے كہا ہےكہ پيرس كے ميوزيم كے سربراہ نے ابھی حال ہی میں قطر كا دورہ كيا ہے اور وہ اس منسوبے كی عملی جامہ پہنا كر ۲۰۱۰ء میں دوحہ عالم اسلام كے ثقافتی سنٹر كے فيسٹول میں شركت كرنا چاہتے ہیں۔
537438

نظرات بینندگان
captcha