براعظم افريقہ ليول پر قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

براعظم افريقہ ليول پر قرآنی مقابلوں كا انعقاد

15:08 - February 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1886108
بين الاقوامی گروپ؛ حفظ قرآن كريم كی عالمی انجمن كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بن علی بصفر" نے براعظم افريقہ ليول پر بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبداللہ بن علی بصفر نے اس بارے میں كہا ہے كہ سعودی عرب كے وليعہد "سلطان بن عبدالعزيز' نے ان مقابلوں كے انعقاد كے لئے ساڑھے سولہ لاكھ سعودی ريال كی امداد كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے امير سلمان كے نام سے منعقد ہو رہے ہیں اور یہ مقابلے اسلام و قرآن كريم كی خدمت اور مسلمانوں كی اس الہی كتاب سے زيادہ ارتباط كے لئے ايك اہم قدم ہیں۔
ياد رہے كہ ابھی تك ان مقابلوں كے انعقاد كی جگہ مشخص نہیں ہوئی ہے۔
538880

نظرات بینندگان
captcha