بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے صوبے واسط كے محكمہ تعليم كے انچارج "عبد بيوض" نے اس خبررساں ايجنسی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے صوبہ واسط كے مركز شہر كوٹ میں "قرآن كريم، دلوں كی بہار اور راستوں كی دليل" كے نعرے كے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صوبہ واسط كے محكمہ تعليم نےقرآنی تحقيقات كی جانچ پڑتال كرنے كے لئے ايك كمیٹی تشكيل دی ہے اور فقط پرائمری اور مڈل سكولوں كے طلباء و طالبات ان مقابلوں میں حصہ لے كر قرآنی موضوعات پر اپنی تحقيقات كو پيش كر سكتے ہیں۔
539390