تيونس میں اسلامی خطاطی كی پہلی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

تيونس میں اسلامی خطاطی كی پہلی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

14:45 - February 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1887531
فن وثقافت گروپ: تيونس میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششون سے فروری كے آخری عشرے میں اسلامی خطاطی كی پہلی تعليمی وركشاپ منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تين مہينے كی اس تعليمی وركشاپ میں ايران كے معروف خطاط علی شيری بغدادی كی توسط سے نستعليق اور ثلث خطاطی كی تعليم دی جائے گی۔
ياد رہے كہ علی شيری، آيت اللہ نجومی كے شاگردوں میں سے ہیں۔
تيونس كے معروف خطاط الجيلانی الغربی بھی اس تعليمی وركشاپ میں حاضر ہو كر حاضریں كو تعليم دیں گے۔
539995

نظرات بینندگان
captcha