بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الازہر سے وابستہ امور قرآن كے انچارج "حداد عبدالعال" نے اس بارے میں شيخ الازہر "محمد سيد طنطاوی" نے اس سال ان مقابلوں كے لئے ۲ كروڑ مصری ليرہ كے اضافے كی حمايت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے والے افراد كے نمبروں كی جانچ پڑتال كرنے كے بعد نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو فائنل راؤنڈ كے لئے منتخب كيا جائے گا اور یہ مقابلے حفظ قرآن كريم كی تين سطحوں پر منعقد ہوں گے اور آخر میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو تقريباً ۲ كروڑ مصری ليرہ كا انعام ديا جائے گا۔
539996