دبئی كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كے لیے منتخب افراد كا اعلان

IQNA

دبئی كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كے لیے منتخب افراد كا اعلان

17:33 - February 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1887562
بين الاقوامی گروپ:دبئی كے قرآنی مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ اور دبئی كے مشير كے ثقافتی اور انسانی امور كے مشير "ابراہيم محمد بوملحہ" نے ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ابراہيم محمد بوملحہ نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ انتہائی اعلی سطح پر منعقد ہوا ہے اور ان مقابلوں كا فائنل راؤنڈ ۲۰ فروری كو خواتين و حضرات كے درميان منعقد ہو رہا ہے۔
قرآنی مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے ايك ركن "سامی فرقاش" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كے لئے تمام ضروری اقدامات انجام ديئے جا چكے ہیں اور مردوں كے درميان مقابلہ دبئی كے علاقے "القصيص" كے "الاصلاح والتوجیہ الاجتماعی" ہال میں اور خواتين كے درميان مقابلہ علاقہ "الحمریۃ" كے جعيت "النہضۃ النسائیۃ" میں منعقد ہو گا۔
540098

نظرات بینندگان
captcha