اٹلی میں قرآنی سائن بورڈز كی نمائش كا افتتاح

IQNA

اٹلی میں قرآنی سائن بورڈز كی نمائش كا افتتاح

18:41 - February 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1887572
فن وثقافت گروپ: اٹلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۲۰ فروری كو روم شہر كے ونيزمحل میں آيات قرآن كريم اور اسماء الحسنی سے مزين سائن بورڈز كی نمائش كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق رود كی فاؤنڈيشن كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں ايرانی ماہرين آرٹ كے فن پاروں پر مشتمل آيات قرآنی اور اسماء الحسنی سے مزين سائن بورڈز ركھے جائیں گے۔
اسی طرح خطاطی كے علاوہ پينٹنگ كے بارے میں ۵۰ ايرانی ماہرين آرٹ كے ۷۰ منتخب فن پاروں كو بھی اس نمائش میں ركھا جائے گا۔
539795

نظرات بینندگان
captcha