كابل میں "اسلام كی نظر میں ہيلتھ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

كابل میں "اسلام كی نظر میں ہيلتھ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

18:42 - February 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1887574
فن وثقافت گروپ: افغانستان كی وزارت صحت اور وزارت ارشاد و حج و اوقاف كے تعاون سے ۱۵ فروری كو كابل میں "اسلام كی نظر میں ہيلتھ" كے موضوع پر دو روزہ سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ افغانستان نے خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا حقيقی مقصد دين مبين اسلام كی نظر میں ہيلتھ كے موضوعات كا جائزہ لينا ہے جن میں نفسياتی صحت،بچے اور ماں كی ہيلتھ، اور اچھوتی بيماريوں جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
اس سيمينار میں حكومت كے بعض اعلی افسروں، وزارت صحت، وزارت ارشاد، حج واوقاف، خواتين كے امور منشيات كے خلاف جدوجہد كے عہديداروں، كابل يونيورسٹی كے بعض اساتذہ اور كئی علماء نے شركت كی ہے۔
539651

نظرات بینندگان
captcha