بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے نقل كيا ہے كہ قطر كی خيراتی انجمن سے وابستہ "قمم" نامی جوانوں كے كلب كی سائٹ نے ۱۴ فروری سے مكہ كے دينی اور عبادی مقامات كے وزٹ، علمی اور دينی كورسز كا آغاز كيا ہے جس میں قطر كے ۶۰ جوانوں نے شركت كی ہے۔ ان پروگراموں كے دوران سيرت پيامبر اكرم(ص) سے آگاہی كا كورس بھی منعقد كيا جائے گا۔
قمم كلب كے سربراہ "حسين صالح" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس تعليمی كورس میں قطر كے جوانوں كو نبی اكرم(ص) كی سيرت طيبہ كے بارے میں اہم دروس ديئے جائیں گے۔
540765