اردو زبان كی پہلی قرآنی سافٹ ويئر كی تياری

IQNA

اردو زبان كی پہلی قرآنی سافٹ ويئر كی تياری

12:51 - February 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1889130
قرآنی سرگرمياں گروپ: انٹرنيشنل انسٹیٹيوٹ آف اسلامك میڈيا كی جانب سے "تسنيم" كے عنوان سے اردو زبان كی پہلی قرآنی سافٹ وئير تيار كی گئی ہے۔
انٹرنيشنل انسٹیٹيوٹ آف اسلامك میڈيا كے انچارج "سيد مہدی ہاشمی" نے المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی میں غير ايرانی طلباء كے تيسرے بين الاقوامی طوبی فيسٹيول كی نمائش كے دوران بين الاقوامی ايرانی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ انسٹیٹيوٹ ۲۰۰۸ء میں تاسيس ہوا تھا جو اسلامی معارف كی سافٹ ويئرز كی تياری، طلباء كی تعليم اور اسلامی معارف كی سائنس كے افتتاح جيسی سرگرمياں انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس انسٹیٹيوٹ كی جانب سے ابھی تك دو قرآنی سافٹ ويئرز فاطر اور تسنيم تياری كی گئی ہیں جن میں سے فاطر، فارسی زبان اور تسنيم اردو زبان كی سافٹ ويئر ہے۔
ہاشمی نے كہا كہ فاطر سافٹ وئير میں استاد پرہيزكار، عبدالباسط اور شاطری كی مكمل ترتيل موجود ہے اور اس كے علاوہ آيت اللہ مكارم شيرازی اور استاد مرحوم فولاد ونڈ كے دو قرآنی ترجمے بھی اس سافٹ ويئر میں ركھے گئے ہیں۔
541656

نظرات بینندگان
captcha