سعودی عرب كے قرآنی مقابلوں میں نام نويسی كی آخری مہلت كا اعلان

IQNA

سعودی عرب كے قرآنی مقابلوں میں نام نويسی كی آخری مہلت كا اعلان

12:52 - February 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1889135
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی جانب سے "ملك سلمان بن عبدالعزيز" نامی حفظ قرآن كريم كے بارہویں مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ناموں كے اندراج كی آخری مہلت كا اعلان ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی خبررساں ايجنسی "SPA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے ۲۰ فروری كو اپنے ايك بيانیہ میں ۱۵ اپريل كو ان مقابلوں میں حصہ لينے كی آخری تاريخ قرار ديا ہے۔
سعودی عرب كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد مسلمانوں كے قرآن كريم سے ارتباط میں اضافہ اور جوانوں كو قرآنی مفاہيم كی ترغيب دلانا ہے اور یہ مقابلے ۷ مئی كو سعودی عرب كے شہر رياض میں منعقد ہوں گے۔
541609

نظرات بینندگان
captcha