لبنان كے شہر "طرابلس" كی اسلامی تحريكوں كے نمائندوں كی پہلی نشست

IQNA

لبنان كے شہر "طرابلس" كی اسلامی تحريكوں كے نمائندوں كی پہلی نشست

12:55 - February 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1889147
فن وثقافت گروپ: لبنان كے شہر طرابلس میں ۲۱ فروری كو اس شہر كی اسلامی تحريكوں اور تنظيموں كے نمائندوں كی پہلی نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق طرابلس كی تقريباً ۲۰۰ اسلامی شخصيات نے اس نشست میں شركت كر كے وحدت اسلامی كے تحقق كے لئے اپنے اپنے موقف كو پيش كيا ہے۔
طرابلس كے مفتی نے اس بارے میں كہا ہے كہ طرابلس كی یہ نشست، شمالی لبنان كی اسلامی تحريكوں كے نمائندوں كی پہلی نشست ہے جس میں موجود شخصيات نے اسلامی تحريكوں كے درميان زيادہ سے زيادہ اسلامی وحدت اور تفرقہ ايجاد كرنے والے عناصر كے مقابلے میں درست رد عمل ظاہر كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
مالك شعار نے طرابلس كے دارالافتاء میں اسلامی شخصيات اور انجمنوں كی آمد كی قدردانی كی ہے۔
541727

نظرات بینندگان
captcha