بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ہندوستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "كريم نجفی" نے دارالہدی اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ "بہاءالدين محمد ندوی" سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ ايرانی كلچرل سنٹر نے اس ملك كی يونيورسٹيز كے مختلف سنٹرز سے سمجھوتوں پر دستخط كیے ہیں۔
اسی طرح نجفی نے دارالہدی اسلامی يونيورسٹی میں فارسی زبان كے شعبے كے افتتاح كے لئے آمادگی كا اظہار كيا ہے۔
ندوی نے بھی اس ملاقات میں كہا ہے كہ دارالہدی اسلامی يونيورسٹی میں علوم قرآن، حديث، فقہ واصول، عقائد، تاريخ اسلام ، جغرافیہ، رياضيات اور اقتصاد كے ديگر ڈيپارٹمنٹس موجود ہیں۔
542905