تركی میں "نماز كے ذريعے روح كا احياء" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں "نماز كے ذريعے روح كا احياء" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:57 - February 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1891261
فن وثقافت گروپ: "بافرا شہر كے آناتولی جوانون" كی انجمن كی كوششوں سے ۲۵ فروری كو اس شہر میں "نماز كے ذريعے روح كا احياء" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے "risalehaber" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حكومتی حكام، يونيورسٹی كے اساتذہ، دينی علماء اور لوگوں كی كثير تعداد میں شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں بافرا شہر كے آناتولی جوانوں كی انجمن كے سربراہ "حمدی يئلدئز" نے پيغمبر اكرم(ص) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے مباركباد پيش كرتےہوئے اس سنٹر كی سرگرميوں كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كی ہے۔
اس كے علاوہ مسلمان عالم دين اور رائٹر "عبداللہ يئلدئز' نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ بافرا كے آناتولی جوانوں كی انجمن سے وابستہ انجمن دوستداران نماز ۲۰۰۶ء میں تشكيل ہوئی تھی اور اس كا مقصد نماز كے قيام اور اس كی اہميت كے لئے مسلمان جوانوں كو جلب كرنا ہے۔
544428

نظرات بینندگان
captcha