بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كے ثقافتی سنٹر اور اس ملك كے چند ديگر اسلامی اداروں، انسٹیٹيوٹز اور انجمنوں كے تعاون سے ۱۶ فروری كو اس پروگرام كا آگاز ہوا تھا جو دو مہينے تك جاری رہے گا۔
اس پروگرام كی افتتاحی تقريب میں قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے وابستہ علمی نشريات اور ورثے كے احياء كی كمیٹی كے ركن "اسماعيل غصاب العدوی" اور قطر میں مقيم ۷۰۰ انڈين مسلمانوں نے شركت كی ہے۔ "اسماعيل غصاب العدوی" نے اس پروگرام كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے قرآن و احاديث نبوی(ص) سے تمسك كرنے كے ذريعے زندگی میں صراط مستقيم كی پيروی كی اہميت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
543882