بيروت میں نبوی آثار كی پہلی نمائش كا انعقاد

IQNA

بيروت میں نبوی آثار كی پہلی نمائش كا انعقاد

18:18 - February 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1892020
فن وثقافت گروپ: نبی اكرم(ص) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے بيروت كے "يونسكو" پيلس میں نبوی آثار كی پہلی نمائش منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے بين الاقوامی روزنامہ "الشرق الاوسط" كے حوالے سے نقل كيا ہے لبنانی انجينئر اور ڈاكٹر "خالد تدمری" كے آپ كے بارے میں جمع كردہ آثار میں سے پيغمبر اكرم(ص) اہل بيت(ع) اور خلفائے راشد بن سے متعلق ۱۵۰ قديمی آثار كو اس نمائش میں ركھا گيا ہے۔
اس نمائش كے ديگر حصہ میں مختلف بادشاہوں كے نام آنحضرت(ص) كے خطوط، صحابہ كےذاتی آثار، مكہ مكرمہ، مدينہ منورہ اور خانہ كعبہ كی ناياب تصاوير كو بھی ركھا گيا ہے۔
اس كےعلاوہ سونے اور چاندی سے تدوين كی تصاوير، آیۃ الكرسی اور قرآن كی ديگر آيات كو بھی اس نمائش میں ركھا گيا ہے۔
544878

نظرات بینندگان
captcha