سعودی عرب میں قدس كے موضوع پر بين الاقوامی اجتماع كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب میں قدس كے موضوع پر بين الاقوامی اجتماع كا انعقاد

18:11 - February 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1892026
بين الاقوامی گروپ: انجمن جوان مسلمان كے سيكرٹری جنرل "صالح بن سليمان الوہيبی" ے سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں قدس كے موضوع پر عالمی اجتماع كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "عكاظ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صالح بن سليمان الوہيبی نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس اجتماع كی سرگرمياں ۲۸ فروری كو شروع ہو رہی ہے جو ۵ دن تك جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس پانچ روزہ اجتماع میں مختلف محققين، متفكرين اور علماء كی تقارير، سيمينارز كا انعقاد محفل مشاعرہ، قدس كے موضوع پر نمائش كا انعقاد اور ثقافتی اور آرٹ مقابلوں كا انعقاد جيسے پروگرام شامل ہیں۔
545055

نظرات بینندگان
captcha